حضور نبی اکرمؐ پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ہیں:ڈاکٹر طاہرالقادری 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ساؤتھ کوریا کنٹیکس ہال میں پہلی بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ  پیغمبر انسانیت  اوردنیا بھر کے انسانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ آپؐ نے لوگوں کو رہتی دنیا تک کیلئے انسانی قدروں ،ریاستی معاملات سمیت زندگی کے تمام پہلوئوں پر راہ نما اصول دئیے۔ کانفرنس کا اہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا نے کیا جس میںپاکستان،کوریا، چین، تائیوان، ازبکستان، سری لنکا، ترکی، ملائیشیا، انڈونیشیا، یمن، ایران، بنگلہ دیش، لیبیا، لبنان سے وفود اور مختلف مذہبی تحاریک کے نمائندگان شریک ہوئے۔ایرانی سفیر سعید کوزچی نے خصوصی شرکت کی۔ ساؤتھ کورین یونیورسٹیز کے بین المذاہب تقابل کے محققین ؒ بھیشریک ہوئے۔ شرکاء نے اس عظیم کانفرنس  کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اکٹھا کرنے پر شیخ الاسلام اور منہاج القرآن کی کاوشوں کو سراہا ۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسرڈاکٹر ؒ حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ قادری، حماد مصطفی المدنی القادری، مسز صفہ حماد قادری، شیخ احمد مصطفی العربی نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن