لاہور (نیوز رپورٹر) صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے موسیٰ خیل اور قلات میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے سفاکانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،واقعہ میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں۔صدر خالد مسعود سندھو نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتیکہاکہ مرکزی مسلم لیگ متاثرین کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے، اللہ تعالیٰ اس سانحہ میںجاں بحق ہونے والوںکے پیاروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کرنے والے بلوچ عوام کے نہیں بھارت کے نمائندے ہیں اور ملوث دہشتگرد اور سہولت کار اپنے انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔انہوں نے کہا بلوچ عوام دہشت گردوں کی مذمت و حوصلہ شکنی کریں اور اپنے جائز مطالبات کو سیاسی انداز میں آگے بڑھائیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میںکشیدگی کے بڑھتے واقعات کنٹرول کر کے قومی شاہراہوں پر امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔
بلوچستان میںدہشتگردی واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے:خالد مسعودسندھو
Aug 27, 2024