حضرت علی ہجویریؒ نے جہالت کی تاریکیوں میںنیکی کی شمع روشن کی:شیخ انوارالحق 

Aug 27, 2024

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری نے برصغیر کواسلام کے نور سے منور کیا۔  آپ نے ظلم وجہالت کی تاریکیوں میں رشد وہدایت ،نیکی کی شمع روشن کی۔آپکے اخلاق  کے سبب خطے کے لوگ جوق در جوق دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔   داتا گنج بخش علی ہجویرنے اپنی شہیر آفاق تصنیف " کشف المحجوب" کے ذریعے صوفیانہ افکار وتعلیمات کومکمل طور پر احکام شریعت کے نا صرف تابع قرار دیا ۔

مزیدخبریں