پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن نے ریکوزیشن جمع کرا دی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کیلئے ریکوزیشن جمع کرا دی۔ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ اپوزیشن نے ریکوزیشن میں مہنگائی اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کو اجلاس بلانے کی وجہ بتایا۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن جمع ہونے کے 14 روز کے اندر سپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا پابند ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن