گیس کے 60 غیر قانونی کنکشن منقطع، شیخوپورہ میں کئی بجلی چور پکڑے گئے 

لاہور؍ شیخوپورہ (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد میں مزید 60 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دئیے گئے، جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 کنکشن منقطع کیے گئے اور گیس چوری کے کیسز میں 3 لاکھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ملتان میں 24، فیصل آباد میں 3 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے اور 40 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ شیخوپورہ میں ٹیم نے 2 کنکشن منقطع کیے اور گیس چوری کے کیسز میں 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔ بہاولپور میں  10 کنکشن منقطع کیے۔ ساہیوال میں 2 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے  کئے گئے۔ مردان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5 کنکشن منقطع کیے اور گیس چوری کے کیسز میں 1 لاکھ 60 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے۔ شیخوپورہ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کے دوران موضع مدار، جنڈیالہ شیر خان، ہردیو، مرزا ورکاں میں چھاپے مار کر ایک درجن سے زائد بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن