اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) ایف بی آر کے چیئرمین نے پوسٹنگ کے حوالے سے اثر رسوخ استعمال کرنے کے الزام میں پاکستان کسٹم گروپ کے گریڈ 18 کے افسر جواد الحسن کو معطل کر دیا ہے، جواد الحسن ڈپٹی کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ ڈیرہ اسماعیل خان تعینات ہیں ، واضح رہے کہ چند روز قبل ہے چیئرمین نے ایک خط جاری کیا تھا جس میں تمام افسروں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ اپنی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے معاملے میں اثر رسوخ اورسفارش کا استعمال بند کر دیں ۔
پوسٹنگ کے حوالے سے اثر رسوخ استعمال کا الزام،کسٹم گروپ کے افسر جواد الحسن معطل
Aug 27, 2024