شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدامات سے غریب عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔ پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کے تحت عوام کے مسائل و مشکلات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات میں ثانی نہیں رکھتی۔ جس طرح وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خوشحالی پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ عوام کا جمہوری عمل پر اعتماد بحال ہورہا ہے۔ معاشی مشکلات میں کمی آئی ہے اور ملک کا وقار دنیا میں نہایت بلند ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے تاریخی اقدامات کئے، عوام کو ریلیف ملا: عارف سندھیلہ
Aug 27, 2024