شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے بلوچستان میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے پیچھے ملک دشمن اور سی پیک دشمن قوتیں کار فرما ہیں جو پاکستان کی معیشت اور سی پیک روکنا چاہتی ہیں۔ اس موقع پر تمام سیاسی قیادت، عدلیہ، مذہبی رہنمائوں، میڈیا کو مل بیٹھ کر ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہو گا۔ اسی میں ہی ریاست کی بقا ہے، ضو اختر ڈار، شہباز گجر، ریاض علوی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و مذہب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کشمیر کے بعد پاکستان کی اصل شہ رگ ہے جو دشمن قوتوں کو کھٹکتا ہے۔
قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ، دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہو گا: اختر ڈار
Aug 27, 2024