کراچی(نوائے وقت رپورٹ) معدنیات کی تلاش اور ڈیولپمنٹ کیلئے ملک کی دو بڑی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جسکے تحت میسرز حب پاور ہولڈنگ اور میسرز آرک میٹل مل کر پاکستان میں معدنی ذخائر تلاش کریں گی۔ اس اہم پیشرفت کے حوالے سے حب پاور کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی انتظامیہ کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا ہے۔ خط میں حب پاور کمپنی نے مالی سال 2024 کے مالی نتائج کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ہے۔ مالیاتی نتائج کے مطابق حب پاور کمپنی کا شیئر ہولڈرز کیلئے 8.5روپے فی حصص سہہ ماہی منافع دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خط کے مطابق حب پاور ہولڈنگ کا چائنیز کمپنی بی وائی ڈی کے ساتھ بھی اہم معاہدہ ہوچکا ہے جسکے تحت حب پاور ہولڈنگ بی وائی ڈی کے ساتھ مل کر پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں اسمبل کرے گی۔