لاہور( این این آئی)عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت اور تعمیراتی شعبہ میں طلب میں کمی کے باعث سٹیل مصنوعات کی فی ٹن کی قیمت کم ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے کمی ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ۔
سٹیل مصنوعات کی طلب میں کمی کے باعث قیمتیں گر گئیں
Aug 27, 2024