چہلم حضرت امام حسینؓ،داتا علی ہجویریؒ کے عرس پر30 ہزار سے زائد افسروں واہلکاروں نے ڈیوٹی  سر انجام دی

لاہور(نامہ نگار) انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسینؓکے موقع پر صوبہ بھر میں جبکہ صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کے عرس کے آخری روز پنجاب پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس تقریبات کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 680 مجالس منعقد، 382 عزاداری جلوس برآمد ہو ئے، 30 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار چہلم حضرت امام حسینؓ، عرس تقریبات کی سکیورٹی پر تعینات رہے۔

ای پیپر دی نیشن