لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنزلاہورمحمدفیصل کامران نے کہا رحیم یار خان میں فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنیوالے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ رات کی تاریکی میں دشمن کا بزدلانہ وار پنجاب پولیس جوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ ارض پاک کے دشمن ہر محاذ پر محکمہ پولیس کو صفِ اوّل میں ہی پائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میں سانحہ رحیم یارخان کے غازی بلال اختر کی عیادت کے دوران کیا۔ ڈاکٹرزاور غازی کے اہلخانہ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بلال اختر کے اہلخانہ کو بہترین علاج ومعالجہ کی یقین دہانی کروائی۔یادرہے کہ گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر غازی بلال اختر ائیرایمبولینس کے ذریعے جنرل ہسپتال لاہورمنتقل کیا گیا۔ دریں اثناء محمد فیصل کامران نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے روٹ اورعرس حضرت علی ہجویریؒ کے موقع پر داتا دربار کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی آپریشنزلاہورتصور اقبال ودیگر افسران بھی ہمراہ موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے چہلم کے جلوس اور عرس کی تقریبات کے حفاظتی انتظامات چیک کئے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود جوانوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
محمدفیصل کامران کی جنرل ہسپتال آمد، غازی بلال اختر کی عیادت
Aug 27, 2024