اسلام آباد (خبر نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کے نام ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سات ستمبر کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے پچاس سال مکمل ہو رہے، اس موقع پر مینار پاکستان میں گولڈن جوبلی تقریب ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سالہ یادگار تقریب کو یوم الفتح کے نام سے منائیں گے۔ اس سے پہلے22 اگست کو سپریم کورٹ میں تاریخی فتح نصیب ہوئی، اس دگنے جذبے سے سرشار قوم یکجہتی اور ختم نبوت کے لئے مینار پاکستان میں جمع ہو، جمعیت علماء اسلام، وفاق المدارس، دیگر دینی تنظیموں کے کارکنان اس کانفرنس کے لئے تحریک چلائیں، خوشی اور فتح کے جذبے کے ساتھ قوم مینار پاکستان میں جمع ہوں۔