فن فنڈ کے نمائندے سے ملاقات‘حکومت سٹیک ہولڈرز کیساتھ رابطے جاری رکھے گی:محمد اورنگزیب 

Aug 27, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان ریونیو پروگرام سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پاکستان کی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے حکمت عملیوں پر بات چیت کی گئی ، میٹنگ کے دوران شرکاء نے مختلف اقدامات اور اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جن کا مقصد ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا، ٹیکس کی تعمیل کو بہتر بنانا اور محصولات کے رساو کو کم کرنا ہے۔ کمیٹی نے ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کی کارکردگی کو بڑھانے اور ٹیکس کے بوجھ کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اختراعی طریقوں کی تلاش شامل تھی ،اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس  اتفاق کیا گیا کہ حکومت سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے جاری رکھے گی اور پروگرام کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب سے فن فنڈ ے نمائندے نے ملاقات کی ،وزیر خزانہ نے پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں نمایاں بہتری پر زور دیا اور حکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈیجیٹلائزیشن، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات، اور نجکاری کے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے اور ملک کی برآمدات کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر حکومت کی توجہ پر زور دیا۔

مزیدخبریں