برسلز (نیٹ نیوز) یورپی یونین کی جانب سے بلوچستان میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ یورپی یونین خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کی ترجمان نبیلہ مسرالی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں کے گھناؤنے حملوں کی مذمت کرتی ہے۔ دہشتگردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کیلئے خطرہ ہیں۔ ہماری ہمدردی دہشتگرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔