یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کے فیصلے کیخلاف ملازمین کا مظاہرہ

Aug 27, 2024

 اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت )وفاقی حکومت کے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کے فیصلے کے خلاف ادارے و دیگر سرکاری ملازمین نے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا  اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی پلے کارڈز، بینرز اٹھاکر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین کے رہنما وفد اور حکومت کے درمیان ملاقات کی گئی حکومت کا معاملہ وزیر عظم کے سامنے پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ۔ فریقین کے درمیان دوسری میٹنگ آج منگل کوہوگی ملازمین کی جانب سے معاملے کے حل کے لیئے ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس  یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی سی بی اے یونین کے جنرل سیکرٹری راجہ مسکین، ادارے کے ملازمین اودیگرکی جانب سے ڈی چوک اسلام اباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا سربراہ فیڈرل سیکریٹیریٹ ایمپلائز کور کمیٹی/چیف کوارڈینیٹر اگیگا پاکستان رحمان علی باجوا، راجہ مسکین ۔ رہنما انور زیب ۔لیبر ٖیڈریشن کے صدر شمس الرحمان سواتی نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا  یوٹیلیٹی اسٹورز  بند کرنے کا  فیصلہ ملازمین کا معاشی قتل ھے۔ اس فیصلے  سے  بے روزگاری میں مزید اضافہ ھوگا ۔یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو 2 ہفتے کا وقت دیا ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیا پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے  مطالبہ ھے کہ اس عمل کو روکا جائے ۔ 

مزیدخبریں