تعلیم کے میدان میں ترقی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی:معظم رؤف

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ( ن) کے سٹی نائب صدر و ٹکٹ ہولڈر پی پی 60معظم رئوف مغل نے کہا ہے کہ صحت و تعلیم کے میدان میں ترقی کے بغیر کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی ، پاکستانی قوم کو اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرنے کیلئے صحت و تعلیم کو فوقیت دینا ہو گی تعلیم اور صحت کے شعبے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں صحتمند اور توانا بچے ہی تعلیمی میدان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ شہداء اے پی ایس میموریل ہائی سکول چک جگنہ میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے کیا ۔اس موقع پر سابق چیئرمین حاجی خالد مغل ودیگر بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن