گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )شہر و گردونواح میں موسلا دھار بارش کے باعث موسم خوشگوار جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ۔ شہر بھر اور گردونواح میں دوپہر کے وقت موسلادھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بارش کا پانی کھڑا ہونے سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔