کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی:کمشنر گوجرانوالہ

Aug 27, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق گورننس کی بہتری کے لیے جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں شاہراہوں، گلی، محلوں، مارکیٹوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، کاروباری جگہ سیل اور گرفتاریاں بھی عمل لائی جائیں گی، کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی تاجر و کاروباری حضرات کاروبار ضرور کریں لیکن اپنے شہر و اطراف کی صفائی کا خیال رکھیں، قانونی کارروائی سے بچیںاجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن محمد شفیق، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی و ڈی جی پی ایچ اے شاہد عباس، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان سکندر، ایم ڈی واسا فیصل شوکت، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخ فیصل ایوب، سی او میونسپل کارپوریشن حیدر علی چھٹہ، ضلع کونسل خرم وڑائچ، کاشان بٹ، اظہر عباس سمیت دیگر شریک تھے۔

مزیدخبریں