گوجرانوالہ:گیپکوممکنہ نجکاری کیخلاف آج احتجاج ہوگا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گیپکوممکنہ نجکاری کیخلاف ہائیڈرویونین آج ریجن بھرمیں دفاتر کی تالہ بندی 'کام چھوڑ ہڑتال کرے گی 'گیپکو ہائیڈرویونین کے ریجنل چیئرمین ولی الرحمن خان 'زونل چیئرمین کینٹ سرکل راناشہزاد کے مطابق منافع بخش ادارہ گیپکو کی نجکاری کیخلاف آج ریجن بھرمیں گیپکو دفاترمیں تالہ بندی اورکام چھوڑہڑتال کی جائے گی جس کے دوران پورے ریجن میں کوئی بھی لائن مین'اسسٹنٹ لائن مین دیگرسٹاف فیلڈ میں کام کیلئے نہیں نکلے گا 'یونین عہدیداران کے مطابق گیپکو ایک منافع بخش ادارہ ہے جس کی نج کاری حکومت کا غلط فیصلہ ہے جس پرعملدرآمد نہیں ہونے دیںگے ۔

ای پیپر دی نیشن