قصور+ الہ اباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی تلونڈی ڈیرہ شہزداہ ظفر اقبال آمد‘ تلونڈی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور مسلم لیگ ن زندہ باد کے نعرے لگائے۔سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور سے ترقیاتی پراجیکٹس پر گفتگو بھی ہوئی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نی مصنوعی مہنگائی کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہاملک احمد خاں سے ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار ڈی ایس پی چونیاں رانا زاہد علاقائی صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی تلونڈی ڈیرہ شہزداہ ظفر اقبال آمد،بھرپور استقبال
Aug 27, 2024