سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا ایک تاریخ ساز معاہدے پرکام کر رہے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر مائیکل رتنی نے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکا تاریخ ساز معاہدے کے اہم نکات کے انتہائی قریب پہنچ چکےہیں، جلد معاہدہ تکمیل کو پہنچ جائیگا۔امریکی سفیر مائیکل رتنی کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ ساز معاہدہ ہوگا جس کے مطابق امریکا سعودی سٹریٹجک شراکت داری اور فوجی معاہدے کرے گا۔امریکی سفیر نےبتایا کہ اس معاہدے میں سعودیہ اسرائیل تعلقات کو معمول پرلانا اور اقتصادی تعلقات کا قیام بھی شامل ہے، ضروری ہے کہ ہم مل کر معاہدے کو حتمی شکل دیں۔