آئی ایم ایف پروگرام کے بعد بینکوں سے مناسب شرح سود پر قرض ملے گا: وزیر مملکت برائے خزانہ

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام جلد منظور ہو جائے گا۔  علی پرویز ملک کا کہنا تھا ستمبر میں پاکستان آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کے ایجنڈے میں شامل ہو جائے گا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا جلد پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو جائے گا، آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے بعد کمرشل بینکوں سے مناسب شرح سود پر قرض ملے گا۔واضح رہے کہ عالمی مالیات فنڈ کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان شامل نہیں ہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ ستمبر میں پاکستان کو پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مل جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن