راولپنڈی(جنرل رپورٹر)تھانہ چکری کی حدود گائوں سروبہ میں دو خاندانوں میں دشمنی سماجی سیاسی شخصیات کی دلچسپی اورمسلسل تین جرگوں سے دوستی میں بدل گئی تھانہ کچہری لڑائی جھگڑے بھی ختم کرا دئیے گئے راہنما تحریک انصاف ملک ابرار کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف پوٹھوہار کے سینئر نائب صدر ملک فیاض ، ملک اظہر اعوان ،ملک مظہر ، ملک عامر ،عقیل ملک،شعیب ملک ،احسان ملک اور ملک شکور کی کوششوں سے دونوںخاندانوں میں تنازعات حل کردئیے گئے جس پر علاہ کے شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ طویل عرصہ سے یہ تنازعہ شدت اختیار کر چکا تھا جس سے جانی بھاری مالی نقصان کا خطرہ تھا مقامی سیاسی سماجی افراد کی بروقت مداخلت سے دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی سیاسی راہنمائوں نے ملکی سیاسی کشیدگی بھی اسی جزبہ کے تحت گفتگو جرگوں مذاکرات سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔