راجہ حنیف چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب کے چیئرمین مقرر 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پی پی 17راولپنڈی سے منتخب ایم پی اے راجہ حنیف کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب کا چیئرمین مقرر کردیا ہے،راجہ حنیف نے اس اعتماد پر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے،گزشتہ روز حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق راجہ حنیف ایم پی اے کو چیف منسٹر انسپکشن ٹیم پنجاب کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،تقرری کا نوٹیفیکیشن وصول کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ حنیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جس اعتاد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن