اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن عمر انوار نے بلوچستان موسی خیل میں دہشت گردی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے،بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی پشت پر کھڑی ہے۔صدر ایم سی اے عمر انوار نے کہا کہ دہشت گردی کی کاروائیوں کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے،23 مسافروں کے قتل کے شرمناک فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم شیخ جاں بحق مسافروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
بلوچستان میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے:عمر انوار
Aug 27, 2024