راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران فرنیچر میکنگ ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ماہانہ ٹیکس ظلم ،خاتمے کیخلاف ہر قربانی دینے کے لیے تیارہیں تحریک کو منزل تک پہنچا کر دم لینگے،تاجر دوست اسکیم دراصل تاجر دشمن پالیسی ہے ریلیف نہیں نشانہ بنایا گیا حکومت کھانے پینے کی اشیا ء پر عائد ٹیکس ختم، افسران، وزرا ء کی مراعات واپس لے حکومت کو مطالبات ماننا پڑیں گی راہنمائوں نے ا علان کیا کہ کل بروز بدھ28اگست کو ملک گیر شٹر ڈائون ہڑتال ہر صورت ہو گی آئی پی پی کے معاہدے منسوخ نہ ہوئے تو اگلے مرحلے میں دو روز یا غیر معینہ مدت کی ہڑتال ہو گی اس موقع پر فرنیچر میکنگ ایسوسی ایشن کی مجلس شوری کے عہدیداران راجہ عابد، جہانزیب، میاں شہزاد سمیت بازاروں کے دکانداروں نے کنونشن میں شرکت کی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلی عبدالرحمن سیالوی اورعلامہ شفیق قادری نے کہا کہ تجارت ،معیشت کو بچانے اور صنعتوں کی بندش روکنے کے لئے 28 اگست کو راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر شٹرڈاون ہڑتال ہو گی ہم سب نے مل کر اس کو کامیاب بنانا ہے تقریب کے اختتام پر انہوں نے تمام تاجران کا شکریہ ادا کیا۔