صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ایشین چیمئینز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی ہے،قومی کھیل ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف خصوصی گرانٹ دیں،ابھی تک ہاکی کو وہ مقام اور عزت نہیں دی جارہی ہے جس کی قومی کھیل کو ضرورت ہے،امید ہے ایشین چیمئینز ٹرافی میں پاکستان ٹیم اچھے نتائج دے گی، روائتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا،وہ رینکنگ میں پاکستان سے بہت بہتر ہیں۔طارق بگٹی نے کہا کہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کےلئے اگلے ہفتے کراچی جائیں گے،ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج واپس لیکر فیڈریشن کی رٹ قائم کروں گا، آئی جی سندھ کو کراچی کے ایدھی ہاکی سٹیڈیم کا چارج لینے کےلئے خط لکھ رہے ہیں، متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی کانگریس نے منظوری دے دی ہے۔
ایشین چیمئینز ٹرافی:ہاکی ٹیم کاادھارکی ٹکٹوں پر جانے کا انکشاف
Aug 27, 2024 | 15:23