نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اپیلیٹ ٹربیونل کے حکم پر بجلی کی قیمتوں کے 20 فیصلوں پر ازسرنو سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق جاری کیے گئے 20 فیصلوں پر نئی سماعت کرےگا، ماہانہ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کے تحت کیےگئے فیصلوں پر نئی سماعت ہوگی، پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے 20 فیصلوں پر ازسر نو سماعت کرنےکے لیے 3ستمبرکی تاریخ مقررکردی ہے۔نیپرا 2021 ، 2022 اور 2023 کےدوران کیےگئےفیصلوں پر سماعت کرے گا۔اس کے علاوہ نیپرا15 ماہانہ اور5 سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کےفیصلوں پرازسرنو سماعت کرے گا۔