وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ اگست میں بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کو 2 ریلیف دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیرصدارت میپکو کا اجلاس ہوا. جس میں ریلیف پیکج، بجلی کی فراہمی اور چوری کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری توانائی ڈاکٹر فخر عالم اور چئیرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیاء نے شرکت کی۔اجلاس میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اور قانون نافز کرنے والے اداروں کے ساتھ مشترکہ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اگست اور ستمبر کے بلوں میں 14 روپے کا ریلیف دیا گیا ہے. اگست میں بجلی بل ادا کرنے والے صارفین کو 2 ریلیف دیئے جائیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ جن صارفین کو بجلی کے بل جاری نہیں ہوئے انہیں اگست اور ستمبر میں یکساں ریلیف دیا جائے گا. میٹر ریڈنگ مقررہ تاریخ میں کی جائے، تصویر کی اشاعت یقینی بنائی جائے۔