کراچی : سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ

کراچی : سرکاری اسکولوں سے مفرور اساتذہ کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  جو سالوں سےگھربیٹھیں تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری اسکولوں سے مفرور ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا .اس سلسلے میں محکمہ تعلیم سندھ نےمفرور اساتذہ کی حتمی لسٹ طلب کرلی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ نے ڈسٹرکٹ اورتعلقہ ایجوکیشن افسران کو2 روز میں حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔مفرورملازمین نےوارننگ کے باوجود متعلقہ افسران سےرابطہ نہیں کیا. ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کوبیرون ملک مقیم ملازمین کا ڈیٹا دیا تھا۔مفروراساتذہ وملازمین سالوں سےگھربیٹھیں تنخواہیں وصول کررہےتھے .تاہم محکمہ تعلیم کےمانیٹرنگ سیل اورایف آئی اے کی مدد سے مفرور ملازمین کا پتہ لگایا گیا۔کچھ ملازمین بیرون ملک مقیم اورکچھ نےجعلی میڈیکل جمع کرارکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن