وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب نعیمی کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کا ختمِ نبوت کے معاملے میں اہم کردار اور اسکے نتیجے میں معاملات کے خوش اسلوبی سے حتمی نتیجے پر پہنچانے پر شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کے ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے اقدامات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی نے وزیرِ اعظم کے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم پر بھرپور اعتماد اور حمایت کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم سے ڈاکٹر علامہ راغب نعیمی کی ملاقات
Aug 27, 2024 | 18:07