مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا :فضل الرحمان

Aug 27, 2024 | 18:11

ویب ڈیسک

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف کل ہونے والی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل (بدھ) کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکنوں کو کل پُر امن ہڑتال کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا تک چھین لیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی، بجلی کی روز بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف تاجروں اور جماعت اسلامی کی جانب سے بدھ 28 اگست کو ملک گیر عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس سمیت کئی تاجر تنظیموں نے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں