سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل کاحل نکالیں، آج مینڈیٹ مشکوک ہے:شاہد خاقان عباسی 

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام نہ ہو تو بلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں، ایک تنظیم کھلم کھلادہشت گردی کا اعلان کررہی ہے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ملک کے مسائل کاحل نکالیں، آج مینڈیٹ مشکوک ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام معاشی مشکلات کا شکارہیں، آئین میں رہتے ہوئے معاملات حل کرنے ہوں گے، آئین میں تمام مسائل کاحل موجود ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک تنظیم کھلم کھلادہشت گردی کا اعلان کررہی ہے. سیاسی انتشارپیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، سیاسی استحکام دینے سے مسائل حل ہوں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی استحکام نہ ہوتوبلوچستان جیسے واقعات ہوتے ہیں. اپنے مفادات کو دور رکھ کرملک کو استحکام دینے کی ضرورت ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کہیں ہم اس طرف نہ چلے جائیں جب ملک میں دھماکے ہوتے تھے، ملک میں ضرورت اتفاق اوراتحاد کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن