فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے:وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔محمد شہباز شریف کی وادی تیراہ،ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکر اسلام اور جماعت الاحرار کے دھشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پزیرائی کی۔انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے بہادر افسران و جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی لیڈران سمیت 25 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور گیارہ کو زخمی کرکے گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے افواجِ پاکستان کے جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے افواجِ پاکستان کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں.  دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کو کسی صورت ملک میں انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے. دہشتگردی کے ملک سے خاتمے کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 25 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن