اسلام آباد : راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا . ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی .س کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔راول ڈیم کے اسپل ویز آج کھولے جائیں گے. ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں.نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں.ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں اور مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے۔