الیکشن کمیشن:دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا

Aug 27, 2024 | 18:59

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 79 گوجرانوالہ میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آر او 2 روز میں دوبارہ گنتی کرکے فارم 49 جاری کرے. دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی  ہے، دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر گنتی کرواکر دو روز میں رپورٹ جمع کروائے۔

واضح رہے کہ این اے 79 گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ احسان ورک کامیاب ہوئے تھے. مسلم لیگ ن کے ذولفقار علی نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

مزیدخبریں