پاک بحریہ کے جنگی جہاز میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران عمان کا دورہ

راولپنڈی: پی این ایس یرموک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول کے دوران عمان کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس یرموک نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مشقوں کا مقصد بحری افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا اور سمندرمیں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام سمیت امن و استحکام کا قیام ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمان کے عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں. ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ علاقائی امن و استحکام کے لئے دیگر افواج کے ساتھ مشقیں کرتی ہے. پاک بحریہ کے جہاز میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہوتے ہیں جب کہ مشق میں شمولیت بحری صلاحیتوں کے فروغ کےعزم کا ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ پاک بحریہ بحری سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے تحت  دیگر بحری افواج کے ساتھ باقاعدگی سے مشقیں کرتی ہے.پاک بحریہ کے جنگی جہاز سمندر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے لیے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر باقاعدگی سے تعینات ہوتے ہیں۔  آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ دورہ عمان اور بحری مشق میں شمولیت پاک بحریہ کی جانب سے علاقائی استحکام، بین الاقوامی تعاون اور بحری صلاحیتوں کے فروغ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن