لاہور (وقائع نگار خصوصی) ڈاکومنٹری فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر وقار احمد وینس نے دعویٰ کیا ہے کہ بےنظیر کی برسی پر پیش کیا جانے والا پروگرام ”شہیدوفا دستاویزی فلموں کا مقابلہ“ دراصل ان کا آئیڈیا ہے جو انہوں نے ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت کے احکامات پر پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام کے ساتھ شیئرکیا۔ افسران بالا کے ساتھ مختلف اجلاس میں تمام معاملے طے کےے گئے۔ تاہم پی ٹی وی نے ان کے آئیڈیا کو ان کو اعتماد میں لےے بغیر لے لیا اور ان کو کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ وقار احمد وینس کا کہنا تھا کہ وہ اس کو پروڈیوس اور ڈائریکٹ کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں یہ موقع نہیں دیا گیا جو ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔