آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے گئے۔ ان میزائلوں نے فضا میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کامیاب تجربے سے نیوی کی دفاعی صلاحیت میں گراں قدراضافہ ہوا ہے اور ساحلی پٹی کا دفاع بھی مستحکم ہوگا۔ کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل نعمان بشیرنے افسروں اور جوانوں کو مبارکباد دی۔ نیول چیف نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے اور یہ کامیاب تجربہ مضبوط بحری دفاع کی جانب ایک اوراہم قدم ہے۔