نوڈیرو میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا کہ بے نظیر بھٹوکے قاتلوں کا پتہ لگ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیربھٹوکے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقات سطحی قسم کی تھیں،تحقیقاتی رپورٹ عوامی عدالت میں بھی پیش کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ بینظیر قتل کیس کی رپورٹ پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں پیش ہوگی۔
صحافیوں کے مختلف سوالات کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ قانون سے کوئی بھی بالاترنہیں، ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے ایف آئی اے کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔انہوں نے اس عزم کااظہارکیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی اور ہر وہ قدم اٹھایا جائے گا جس سے پاکستان محفوظ رہے