کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور تیزی کاروبارکے اختتام تک برقراررہی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس باون پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزارنو سو دس پوائنٹس پربند ہوا۔ کاروباری حجم کے اعتبارسے ڈی جی خان سیمنٹ کے شیئرزمیں نمایاں سودے ہوئے جبکہ فوجی فرٹیلائزر، لوٹ پاکستان پی ٹی اے اورفاطمہ فرٹیلائیزرکے حصص میں بھی سرمایہ کارسرگرم رہے۔ مجموعی کاروباری حجم آٹھ کروڑاکاون لاکھ شئیرزرہا۔ مارکیٹ میں کل چارسو تین کمپنیوں کا کاروبارہوا جن میں سے دو سو چھتیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اورایک سو چوالیس کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ دوسری طرف لاہورسٹاک مارکیٹ نو پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار چھ سو اسی پوائنٹ پر بند ہوئی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس میں ایک سو تیس کمپنیوں کے چھبیس لاکھ نو ہزار دو سو دو حصص کا کاروبار ہوا۔ چالیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، سترہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ تہتر کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔