امريکا کي جانب سے کوليشن سپورٹ فنڈ کے تحت ملنے والي تريسٹھ کروڑ تيس لاکھ ڈالر کي رقم موصول ہوگئي ۔

اسٹيٹ بينک کے مطابق کوليشن سپورٹ فنڈ کي مد ميں دو ارب پچاس کرور ڈالر ملنے ہيں ۔ جس ميں سے اب تک چوہتر کروڑ تيس لاکھ ڈالر موصول ہوچکے ہيں ۔ جبکہ چاليس سے پينتاليس کروڑ ڈالر رواں مالي سال ميں ملنے کي اميد ہے ۔ تجزيہ کاروں کا کہنا ہے کہ فنڈز موصول ہونے کے بعد ملکي زرمبادلہ کے ذخائر ايک مرتبہ پھر سترہ ارب ڈالر سے تجاوز کرکے تاريخ کي بلند ترين سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن