ايرانی پيٹروليم مصنوعات بڑی مقدار میں سمگل ہوکرپاکستان آتی ہیں اور مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر فروخت کی جاتی ہیں ۔ انڈسٹري ذرائع کے مطابق پاکستان میں ڈيلرزاسمگل شدہ ايراني ڈیزل پچيس روپے في ليٹر خرید کر تمام اخراجات سمیت پينتاليس سے پچاس روپے میں فروخت کرتے ہیں۔ تاہم اب ايران میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈي کے خاتمے کے بعد اسمگل شدہ ايراني ڈيزل مارکیٹ میں اسي سے پچاسي روپے في لیٹر فروخت ہونے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورت حال میں طلب پوری کرنے کیلئے ڈيزل کي درآمد ميں اضافہ بھی ہوسکتا ہے ۔ جس سے معیشت پر مزید تين سے چار ارب ڈالر کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔