انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میلبورن ٹیسٹ کے فیلڈ امپائرزعلیم ڈار اور ٹونی ہل سے الجھنے پرآسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ پرمیچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

میچ ریفری رنجن مدوگالے نے رکی پونٹنگ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا اوران پرمیچ فیس کا چالیس فی صد جرمانہ کیا جوپانچ ہزارچارسو ڈالرزبنتا ہے۔ آسٹریلوی کپتان نے انچاس کے سکورپرکیون پیٹرسن کوناٹ آؤٹ قراردینے پرتھرڈ امپائر سے فیصلے کا مطالبہ کیا جنہوں نے تمام ٹیکنالوجی ذرائع استعمال کرتے ہوئے پاکستانی امپائرعلیم ڈارکے فیصلے کو درست قراردیا۔ شکست کے خوف سے پریشان رکی پونٹنگ نے اس فیصلے پر بھی خاموشی اختیارنہ کی اورپیٹرسڈل سے مل کرفیلڈ امپائرزکو نازیبا الفاظ بھی کہے، یہ طوفان بدتیمزی آٹھ منٹ تک جاری رہا جس کے بعد میچ ریفری نے رکی پونٹنگ کو جرمانے کی سزا سنادی، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیز میں شکست رکی پونٹنگ کو قیادت سے محروم کرسکتی ہے جبکہ اس حرکت نے بھی ان کے کیریئر پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن