انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک تین سو چھیالیس رنزکی برتری حاصل کرکے میچ پراپنی گرفت مضبوط کرلی

Dec 27, 2010 | 23:03

سفیر یاؤ جنگ
میلبورن میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر چار سو چوالیس رنز بنا لئے تھے جبکہ سیریز میں دوسری سنچری سکورکرنے والے جوناتھن ٹروٹ ایک سواکتالیس اورمیٹ پرائرپچھہتر رنزبنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، دونوں کے درمیان اب تک ایک سو اٹھاون رنزکی شراکت بن چکی ہے۔ اس سے پہلے میچ کے دوسرے روزانگلینڈ کے کپتان اینڈریوسٹراؤس اور ایلسٹرکک نے دوبارہ اننگزکا آغازکیا تودونوں کھلاڑی ٹیم کے مجموعی اوراپنے انفرادی سکورمیں خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اورصرف تیرہ رنزکے اضافے سے دونوں پویلین لوٹ گئے۔ ایلسٹرکک نے بیاسی، اینڈریوسٹراؤس نے انہتراورکیون پیٹرسن نے اکاون رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹرسڈل نے تین اورمچل جونسن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
مزیدخبریں