سابق وزیراعظم بےنظیربھٹوشہید کی چوتھی برسی آج ملک بھر میں عقیدت اور احترام سےمنائی جا رہی ہے، اس حوالے سے بینظیر بھٹو شہید کے ایصال ثواب کیلئےملک بھرمیں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی۔ بلاول ہاؤس اورمرکزی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کو برسی کی مرکزی تقریب میں شرکت کو یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نےگڑھی خدا بخش میں ذوالفقاربھٹو،بینظیربھٹواورنصرت بھٹو کےمزارپرحاضری دی اور مرحومین کےدرجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ واضح رہے کہ سندھ اوربلوچستان حکومت نے بےنظیربھٹو کی چوتھی برسی کے سلسلے میں آج صوبوں میں عام تعطیل کااعلان کیاہے،دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے رینجرز کو گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی ہے