گھوٹکی: پنچایت نے 75 سالہ خاتون کو 17 سالہ لڑکے کےساتھ کاروکاری قرار دےدیا

Dec 27, 2012

گھوٹکی (نوائے وقت رپورٹ) گھوٹکی میں پنچایت نے 75 سالہ خاتون کو 17 سالہ لڑکے کے ساتھ کاروکاری قرار دیا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے ملنے کیلئے گئی تھی میرے شوہر نے غیر موجودگی میں مجھ پر کاری کا الزام عائد کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاری کے الزام میں 5 لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے مطابق شوہر نے دوسری شادی کر لی۔ اب جھوٹا الزام لگا کر پیسے بٹورنا چاہتا ہے۔ جب کہ 17 سالہ لڑکا میری بھتیجی کا بیٹا اور میرا پوتا ہے۔ بوڑھی خاتون اور نوجوان لڑکا اپنے گھروں سے فرار ہو کر رشتہ داروں کے ہاں چھپتے پھرتے ہیں۔ متاثرہ خاتون نے پولیس کے ہاں مقدمہ درج کرایا ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں