کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کراچی کے پوش علاقوں کو بیریئر لگار کر بند کرنے اور وال چاکنگ کے خلاف دائر درخواست پر چیف سیکرٹری سندھ، سیکرٹری بلدیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کو 29 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گذار یونائیٹڈ ہیومن رائٹس کمشن پاکستان کے رانا فیض الحسن نے دائر کی تھی۔
کراچی میں راستے بند کرنے کےخلاف درخواست عدالت سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری داخلہ کو نوٹس
Dec 27, 2012