لاہو ر(سٹاف رپورٹر) چیئر مین ریلوے عارف عظیم نے کہا ہے کہ محکمہ ریلوے میں راتوں رات تبدیلی نہیں آسکتی انجنوں کی کمی ہماری سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ایست ٹھیک کرنے کےلئے سالوں سال درکار ہیں ریلوے میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ریلوے کورواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران گذشتہ مالی سال کی نسبت ایک ارب زائد آمدنی ہو ئی ہے بزنس ٹرین انتظامیہ کا بزنس پلان غلط تھا ان سے رعایت کے لئے کوئی سیاسی دباﺅ ہے نہ کوئی سرکاری پیسہ کھا سکتاہے بزنس ٹرین کے ذمہ 290ملین سے زائد واجب الاد اہیں جن کی ریکوری کے لئے کیس ای سی سی کے پاس ہے جس کا ایک ہفتے میں فیصلہ ہوجائے گا ریلوے کے پاس فنڈز کی کمی ہے اور 340انجن خراب کھڑے ہیں اس لئے ریلوے میں راتوں رات تبدیلی نہیں آئے گی۔